اٹالین اوپن ٹینس، نوویک جوکووچ اور جان مارٹن ڈیل پوٹرو کوارٹر فائنل میچ میں (آج) ایکشن میں نظر آئینگے

جمعہ 17 مئی 2019 15:19

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2019ء) سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ اور ارجنٹائن کے ٹینس سٹار جان مارٹن ڈیل پوٹرو اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں (آج) ہفتہ کو ایکشن میں نظر آئینگے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سربین کھلاڑی نوویک جوکووچ نے پری کوارٹر فائنل میچ میں جرمن حریف کھلاڑی فلپ کولیشرائبر کو شکست دیکر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو نے ناروے کے کھلاڑی کاسپر کو شکست دیکر ایونٹ کا کوارٹر فائنل میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :