ایشیاءکپ میں بھارت کیخلاف میچ سعید اجمل کو کیا کہا ؟شاہد آفریدی نے بتا دیا

اجمل کو کہا تھا سویپ شاٹ نہ کھیلنا مگر اس نے ایک نہ سنی:سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 17 مئی 2019 15:10

ایشیاءکپ میں بھارت کیخلاف میچ سعید اجمل کو کیا کہا ؟شاہد آفریدی نے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17مئی 2019ء) پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی کے ایشیاءکپ 2014ءمیں بھارت کیخلاف دو چھکے سب کو آج بھی ویسے ہی یاد ہیں جیسے کل کی بات ہو، سعید اجمل کے آﺅٹ ہونے پر ویرات کوہلی کا جشن منانا ہو یا پھر جنید خان کا ایک رن کر کے آفریدی کو سٹرائیکر اینڈ پر لے جانا، شائقین کرکٹ آج بھی وہ لمحات بھول نہیں سکے۔

شاہد خان آفریدی نے بھی اپنی اس اننگز کو فیورٹ اننگز میں سے ایک قرار دیتے ہوئے ایک ایسا ’راز‘ بھی بتایا ہے جو اس سے پہلے کسی کو معلوم نہیں تھا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے بتایا کہ سعید اجمل جب گراﺅنڈ میں آ رہے تھے تو میں نے ان سے کہا کہ ’سعید اجمل! ایک بات ہے بس، سویپ شاٹ مت مارنا۔

(جاری ہے)

اور اس نے پہلی ہی گیند پر سویپ شاٹ مار دی اور بولڈ ہو گیا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ جب اس نے سویپ ماری تو میں نے کہا کہ یہ بھی میرا بھائی ہے یار! کسی کی نہیں سنتا۔شاہد آفریدی نے کافی عرصے بعد دلچسپ میچ میں پیش آنے والی دلچسپ صورتحال سے متعلق بتایا ہے اور شائقین کرکٹ کی یادوں میں ایک اور اضافہ کر دیا مگر ایک بات تو طے ہے کہ پاکستانی شائقین کرکٹ یہ میچ ساری زندگی نہیں بھول سکتے لیکن بھارتی شائقین کرکٹ چاہ کر بھی اسے بھلا نہیں سکتے۔