قصور ، برسات سے قبل گائیوں‘بھینسوں کو گل گھوٹو کے حفاظتی ٹیکے لگواکر بیماریوں سے بچاجاسکتاہے،محکمہ لائیوسٹاک

جمعہ 17 مئی 2019 16:31

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2019ء) ماہ جون‘جولائی اور موسم گرما سمیت برسات سے قبل گائیوں‘بھینسوں کو گل گھوٹو کے حفاظتی ٹیکے لگواکر گل گھوٹوسمیت ہرقسم کی بیماریوں سے بچاجاسکتاہے لہذالائیوسٹاک فارمرزکوچاہئیے کہ وہ اس ضمن میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں اور حفاظتی ٹیکے لگوانے کیلئے قریبی ویٹرنری ہسپتالوں یا ڈسپنسریز سے رابطہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیوسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ قصور کے ترجمان نے بتایا کہ موسمی اثرات کے زیر اثرگل گھوٹو کا مرض کسی بھی وقت ہوسکتاہے اور چھوٹی عمر کے مویشی اس مرض میں مبتلاء ہوکر جلدہلاک ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گل گھوٹو کا مرض بیمارجانوروں کی رال‘ گوبراور جراثیم آلودخوراک سے تندرست مویشیوں میںبھی منتقل ہوسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ اگر گائیوں‘بھینسوں میں گلے کی سوزش ‘تیزبخار‘نتھنے پھولنے ‘سانس کیساتھ مخصوص خراٹے دار آواز نے اورآنکھوں سے آنسوبہنے کی علامات ظاہرہوں تو فو ری طورپرگل گھوٹو سے بچائو کے ٹیکے لگوانے چاہئیں۔

انہوںنے بتایا کہ اس سلسلہ میں ایک فری ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے لہذا مویشی پال حضرات کسی بھی ایمرجنسی‘ رہنمائی‘ مشاورت ‘معلومات کیلئے صبح8سے رات8بجے تک ہیلپ لائن پررابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :