قصور ، کاشتکارکمادکی فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں،ترجمان محکمہ زراعت

جمعہ 17 مئی 2019 16:31

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2019ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کمادکے کاشتکاروں پر زوردیاہے کہ وہ کمادکی فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں کیونکہ مئی کے آخر اورماہ جون وجولائی کے دوران موسمی شدت کے پیش نظر پانی کی کمی کیوجہ سے کمادکی فصل بہت متاثر ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کمادکی فصل کو سال میں اوسطاً 16مرتبہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اگرموسمی شدت اورفصل کی ضرورت کے مطابق کماد کی فصل کو سیراب کیاجائے تو گنے کی فی ایکڑ پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ ہوتاہے۔انہوں نے بتایا کہ جون و جولائی کے علاوہ مارچ‘اپریل میں تین ہفتے‘ مئی تا اگست تک یڑھ سے دوہفتے‘ ستمبرسے اکتوبر تک فی ہفتہ وار ‘نومبر سے فروری تک 6سے 7ہفتے تک پانی دینا نہایت ضروری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کھادالنے کے بعد آبپاشی کی اشدضرورت ہوتی ہے تاکہ اس کے بہترین فوائد اورمطلوبہ مقاصدحاصل کئے جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ برسات کے موسم میں پانی کے تناسب کا خاص خیال رکھنا چاہئیے کیونکہ ان ایام میں زیداہ پانی دینے سے گنے کو کیڑا لگنے کا بھی خدشہ رہتاہے۔

متعلقہ عنوان :