نصیرآباد۔بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی کو اجیرن بنادیا تھا،عبدالحکیم انقلابی

جمعہ 17 مئی 2019 16:40

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2019ء) جمعیت علماء پاکستان بلوچستان کے صوبائی رہنما علامہ عبدالحکیم انقلابی نے کہا ہے کہ نصیر آباد کی تاریخ میں پہلی بار لوڈشیڈنگ ختم کر کے عوام کو 18 گھٹنے بجلی فراہم کی جارہی ہے کسیکو نصیر آباد کے ایکسین شبیر احمد مستوئی اور ایس، ڈی ای او وریام منجھو اور ان کی ٹیم کی کارگردگی قابل تعریف ھے رمضان المبارک میں عوام کو، بجلی فراہم کرنا ایک خوش آئند اقدام ہے پہلے بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی کواجیرن بنادیا تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

علامہ عبدالحکیم انقلابی نے کہا ہے کہ ایس، ڈی او، کیسکو ڈیرہ مراد جمالی محمد وریام منھجو اور ان کی ٹیم بجلی چوروں اور نادہند گان کے خلاف کارروائی وہ اچھا اقدام ہے عوام کیسکو کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ یہ ادارہ مزیداحسن طریقے سے عوام کی خدمت کرسکے یہ تب ممکن ہوگا جب کیسکوکے صارفین اپنے بلوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں گے کیونکہ جب تک عوام کیسکو کے واجب ادابلز کی ادائیگی کو یقینی نہیں بنائے گا تب تک بجلی کے لوڈشیڈنگ کی چکی میں عوام پستی رہے گی انہوںنے کہاکہ سرکاری واجبات کی ادائیگی ہم سب پر لازم وملزوم ہے یہ ملک ہمارا ہے ہم سب نے اس ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا کلیدی کرداراداکرنا ہوگا۔