کوہ سلطان نالے میں36ھزار کیوسک پانی کا ریلاراجن پور کے علاقوں کی طرف بڑھنے لگا، قریبی علاقوںکو خطرہ

جمعہ 17 مئی 2019 16:40

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2019ء) کوہ سلیمان پر بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری نتیجہ میں کاہا سلطان نالے میں تغیانی کوہ سلیمان پر بارشوں کے نتیجے میں کوہ سلطان نالے میں36ھزار کیوسک پانی کا ریلاراجن پور کے علاقوں کی طرف بڑھنے لگا،جس سے قریبی علاقوں لنڈی سیدان، لالگڑھ، جھوک مکول، چٹول، میراں پور، حاجی پور، اور سونواہ کو خطرہ ہے۔

ضلعی انتظامیہ ریسکیو ٹیمیں سیلابی علاقوں میں پہنچ گئیں۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد افضل ناصر خان نے "اے پی پی" کو بتایاکہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر تمام سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔محکمہ اریگیش کے افیسران اور اہلکاروں اور ریسکیو ٹیموں کو سیلابی علاقوں میں نگرانی کے لئے تعینات کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پانی کا رخ آبادی کے علاقوں سے تبدیل کرنے کیلئے مشینری کے ذریعے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس سے نقصانات کا خدشہ کم ہے۔

چیئرمین لوکل گورنمنٹ پنجاب سردار فاروق امان اللہ خان دریشک ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد افضل ناصر خان اسسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمان بلوانی اور محکمہ اریگیشن آفیسران کے ہمراہ حاجی پور کے سیلابی علاقوں میں پہنچ گئے اور انتظامی امور کاجائزہ لیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل کوہ سلیمان کے پہاڈی سلسلہ پر بارشوں کے باعث 71 ہزار کیوسک پانی کا ریلا درہ کاہا سلطان سے گذرا تھا جس سے ندی نالوں میں طغیانی کے باعث درجنوں دیہات متاثر اور سینکڑوں ایکڑ تیار شدہ فصلات کو نقصان پہنچا جبکہ دو ہزار سے زائد افراد بیگھر ہوئے جنہیں ریسکیو1122 نے محفوظ مقام پر منتقل کیا جبکہ درجنوں جانور اور ایک شخص سیلابی پانی میں میں بہے کر جاں بحق ہواتھا۔