مشیر خزانہ این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے بیان آئی ایم ایف ٹیم کے سربراہ کے بیان سے متصادم ہے ،رضا ربانی

مشیر خزانہ آئی ایم ایف کی توقعات سے آگاہ نہیں یا پھر عوام کو جان بوجھ کر گمراہ کیا جا رہا ہے، حکومت کیوں مسلسل آئی ایم ایف معاہدے کی شرائط کو چھپا رہی ہے، مشیر خزانہ کے بیان پر رد عمل کا اظہار

جمعہ 17 مئی 2019 16:43

مشیر خزانہ این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے بیان آئی ایم ایف ٹیم کے سربراہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) سابق چیئر مین سینٹ سینیٹر رضا ربانی نے کہاہے کہ مشیر خزانہ این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے بیان پاکستان کا دورہ کرنے والی آئی ایم ایف ٹیم کے سربراہ کے بیان سے متصادم ہے ،مشیر خزانہ آئی ایم ایف کی توقعات سے آگاہ نہیں یا پھر عوام کو جان بوجھ کر گمراہ کیا جا رہا ہے، حکومت کیوں مسلسل آئی ایم ایف معاہدے کی شرائط کو چھپا رہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو مشیر خزانہ کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہاکہ مشیر خزانہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آئی ایم ایف کا این ایف سی ایوارڈ سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوںنے کہاکہ مشیر خزانہ کا بیان پاکستان کا دورہ کرنے والی آئی ایم ایف ٹیم کے سربراہ کے بیان سے متصادم ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مشیر خزانہ آئی ایم ایف کی توقعات سے آگاہ نہیں یا پھر عوام کو جان بوجھ کر گمراہ کیا جا رہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر تاحال پارلیمان یا کابینہ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔انہوںنے کہاکہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے پاکستان کا بیرونی قرضہ 667 ارب روپے تک بڑھ گیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت کیوں مسلسل آئی ایم ایف معاہدے کی شرائط کو چھپا رہی ہے