گلگت بلتستان کے ضلع کھرمنگ میں 3 میگاواٹ کے دو بجلی گھروں کا افتتاح

جمعہ 17 مئی 2019 16:52

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2019ء) گلگت بلتستان کے ضلع کھرمنگ میں 3 میگاواٹ کے دو بجلی گھروں کا افتتاح وزیر برقیات حاجی اکبر تابان اور سپیکر حاجی فدا محمد ناشاد نے کیا۔

(جاری ہے)

طولتی پاور ہاوس و منٹھوکہ بجلی گھروں سے مجموعی طور پر 3 میگاواٹ فراہم کی جاسکے گی اہل علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی افتتاحی تقریب فیز ٹو پاور ہاوس گیمل منٹھوکہ میں ہوئی جس میں وزیر برقیات و سینئر وزیر، سپیکر قانون ساز اسمبلی حاجی فدا محمد ناشادپارلیمانی سیکرٹری میجر (ر)امین ،رکن کونسل وزیر اخلاق ،سکریٹری پاور یاور عباس، کمشنر بلتستان سید علی اصغر سمیت محکمہ برقیات کے آفیسران و بزرگان علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب میں سینئر وزیر حاجی اکبر تابان نے کہا کہ کھرمنگ میں بجلی گھروں کی تعمیر سے علاقے میں بجلی کی قلت ختم ہوگی بجلی گھر کے متاثرین کے مطالبات بھی جلد حل کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے گلگت بلتستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام کئے ان سب کا کریڈٹ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے سر جاتا ہے کیوں کہ انہوں نے کبھی ہمارے مطالبے کو رد نہیں کیا گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیئے عمائدین علاقہ نے میڈیا سے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھرمنگ سمیت سکردو میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے مزید بجلی گھر بنانے کی گنجائش ہے اس کے لئے حکومت کو مزید منصوبے شروع کرنے کی ضرورت ہے کھرمنگ میں 20 سے 30 میگاواٹ بجلی گھر بنانے کی وسعت ہے اگر سکردو سمیت بلتستان کے چاروں اضلاع میں بجلی کی قلت کو ختم کرنا ہے تو کھرمنگ میں مزید بجلی کے منصوبے لگائے جائیں۔