وہاڑی:رمضان المبارک کے دوران نماز جمعہ کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات

ضلع وہاڑی کی 526 مساجد کیلئے 1589 پولیس افسران و ملازمین ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 17 مئی 2019 16:38

وہاڑی:رمضان المبارک کے دوران نماز جمعہ کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی ..
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،17 مئی 2019ء، نمائندہ خصوصی، منور حُسین رجانہ) رمضان المبارک کے دوران جمعہ کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیئے گئے ہیں ضلع وہاڑی کی 526 مساجد کیلئے1589 پولیس افسران و ملازمان، والنٹیرز، قومی رضا کاران اور لیڈی پولیس سکیورٹی ڈیوٹی کی خدمات سر انجام دیں۔ ڈی پی او نجیب الرحمن بگوی نے کہا کہ ڈیوٹیوں کی چیکنگ کے لئے ویجیلنس ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جب تک مساجد سے آخری نمازی چلا نہ جائے تب تک سکیورٹی پر مامور اہلکار ڈیوٹی پر موجود رہے گا اور اہم تجارتی و کاروباری علاقوں نیز شاہراہوں کی سکیورٹی کو بھی کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ پولیس لائنز وہاڑی میں ہر قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے ۔جہاں پر عوام کسی بھی مشکوک شخص یا چیز کی اطلاع فوری طوری پر پولیس کو دیں۔ انہوں نے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ فرقہ واریت کی تقاریر سے پرہیز کریں۔ نماز جمعہ کے موقع پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :