دبئی ایئرپورٹ پر چھوٹانجی طیارہ گر کر تباہ،دو افراد ہلاک

طیارہ، دبئی ایئرپورٹ پر ٹیرسٹریل نیوی گیشن سسٹم کی پیمانہ بندی کے مشن پر تھا ،ائیرپورٹ حکام

جمعہ 17 مئی 2019 16:59

دبئی ایئرپورٹ پر چھوٹانجی طیارہ گر کر تباہ،دو افراد ہلاک
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چھوٹا نجی طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی اخبار کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی اے ای) نے کہاکہ طیارہ، دبئی ایئرپورٹ پر ٹیرسٹریل نیوی گیشن سسٹم کی پیمانہ بندی کے مشن پر تھا جس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں رجسٹرڈڈی اے 42 کو حادثہ دبئی ایئرپورٹ سے 3 میل جنوب میں پیش آیا جبکہ عملے کے 4 ارکان میں تین برطانوی اور ایک جنوبی افریقی شہری شامل تھے۔دبئی میڈیا آفس سے کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا کہ حادثے کے وقت طیارے میں 4 افراد سوار تھے تاہم پائلٹ اور اس کا معاون حادثے میں ہلاک ہوا۔دوسری ٹویٹ میں کہا گیا کہ چھوٹا طیارہ ڈائمنڈ 43 ہًنی ویل کمپنی کی ملکیت تھا جو تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا۔دبئی ایئرپورٹ کے ترجمان نے بتایا کہ حادثے کی وجہ سے ایئرپورٹ آپریشنز میں ایک گھنٹے کا تعطل آیا اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے چند فلائٹس کا احتیاطاً رخ موڑا گیا۔