چکوا ل ۔ سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں سمر کیمپ لگانے پر پابندی

جمعہ 17 مئی 2019 16:50

چکوا ل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2019ء) پرائیویٹ سکولوں پر پیشگی فیس وصول کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی چوہدری نصر اللہ نے اس ضمن میں جاری سرکلر میں ہدایت کی ہے کہ پیشگی فیس وصول کرنے والا پرائیویٹ سکول توہین عدالت کا مرتکب ہو گا اور ایسے سکولوں کو بلیک لسٹ کر دیا جائے گا انہوں نے عوام سے بھی استدعا کی کہ پیشگی فیس وصول کرنے والے سکولوں کے بارے میں فوری اطلاع دی جائے ، سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام پبلک اور پرائیویٹ سکولز میں موسم گرما کی تعطیلات کے دوران کسی قسم کے سمر کیمپ کی اجازت نہ ہو گی اور خلاف ورزی کرنے والوں سکولوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :