ْملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 75پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر2.00روپے مزید مہنگا،ڈالرنئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا آئی ایم ایف سے ڈیل کے تحت روپے کو مزید بے قدر کیا جارہا ہے، جس سے نہ صرف روپے میں بیرونی قرضوں کی مالیت میں اضافہ ہوگا، بلکہ مہنگائی بھی بڑھے گی، ماہرین

جمعہ 17 مئی 2019 17:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) ملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہیں جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید75پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خریدمیں2.50روپے اور قیمت فروخت میں2.00روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس سے ڈالرکی قیمت نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں75پیسے کامزیداضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید147.00روپے سے بڑھ کر147.75روپے اور قیمت فروخت147.50روپے سے بڑھ کر148.25روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں2.50روپے اورقیمت فروخت میں2.00روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید146.00روپے سے بڑھ کر148.50روپے اورقیمت فروخت147.50روپے سے بڑھ کر149.50روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قیمت خریدمیں3.00روپے اورقیمت فروخت میں3.30روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید میں1.00روپے اور قیمت فروخت میں1.20روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید162.50روپے سے بڑھ کر165.50روپے اورقیمت فروخت165.50روپے سے بڑھ کر168.80روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید187.00روپے سے بڑھ کر188.00روپے اورقیمت فروخت189.80روپے سے بڑھ کر191.00روپے ہوگئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں50پیسے اور یواے ای درہم کی قیمت خرید میں45پیسی اورقیمت فروخت میں25پیسے کامزیداضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید39.00روپے سے بڑھ کر39.50روپی اورقیمت فروخت39.50روپے سے بڑھ کر40.00روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید39.80روپے سے بڑھ کر40.25روپے اورقیمت فروخت40.50روپے سے بڑھ کر40.75روپے ہوگئی۔

جمعہ کوچینی یوآن کی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.50روپے اور قیمت فروخت23.20روپے پرمستحکم رہی۔ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف سے ڈیل کے تحت روپے کو مزید بے قدر کیا جارہا ہے، جس سے نہ صرف روپے میں بیرونی قرضوں کی مالیت میں اضافہ ہوگا، بلکہ مہنگائی بھی بڑھے گی۔ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کے تحت پاکستان کو روپے کی قدر میں 20 فیصد تک کمی کرنا ہے۔ اسی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ڈالر کی خریداری کے رجحان میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔