عراق ائیرویز کا 2011ء کے بعد شام کے لیے اپنی پروازیں بحال کرنے کا اعلان

فی الوقت ہفتے میں دونوں شہروں کے درمیان صرف ایک پرواز چلائی جائے گی،عراقی فضائی کمپنی

جمعہ 17 مئی 2019 17:40

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) عراق کی قومی فضائی کمپنی نے شام کے دارالحکومت دمشق کے لیے 2011ء کے بعد پہلی مرتبہ اپنی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی ائیرویز کے ترجمان لیث الربیع نے ایک بیان میں کہا کہ ہفتے کے روز سے بغداد اور دمشق کے درمیان پروازیں دوبارہ شروع کی جارہی ہیں اور فی الوقت ہفتے میں دونوں شہروں کے درمیان صرف ایک پرواز چلائی جائے گی۔

واضح رہے کہ عراقی ائیرویز نے بھی دوسرے ممالک کی فضائی کمپنیوں کی طرح شام میں 2011ء کے اوائل میں صدر بشارالاسد کے خلاف عوامی احتجاجی تحریک کے آغاز کے بعد اپنی پروازیں بند کردی تھیں اور اب اس نے شام میں زمینی صورت حال قدرے بہتر ہونے اور شامی فوج کے باغیوں کے زیر قبضہ بہت سے علاقوں پر دوبارہ کنٹرول کے بعد اپنی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :