عراقی لیڈر ایاد علاوی کے غزہ سے متعلق بیان پر فلسطینی سراپا احتجاج

ایاد علاوی امریکی ، صہیونی موقف کو آگے بڑھا رہے ہیں، متنازع بیان غزہ اور عرب ممالک کے درمیان محاذ آرائی کی مذموم کوشش ہے، فلسطینی مزاحمتی قیادت

جمعہ 17 مئی 2019 17:45

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں نے عراق کے نیشنل الائنس کے چیئرمین اور سرکردہ سیاست دان ایاد علاوی کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ غزہ میں مزاحمت کاروں نے خلیجی ممالک کے خلاف استعمال کرنے کیلئے بیلسٹک میزائل حاصل کیے ہیں۔

(جاری ہے)

فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی طرف سے جاری بیان میں ایاد علاوی کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین دروغ گوئی قرار دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایاد علاوی امریکی اور صہیونی موقف کو آگے بڑھا رہے ہیں، اس طرح کے متنازع بیان دے کر وہ غزہ اور عرب ممالک کے درمیان محاذ آرائی کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔فلسطینی تنظیموں نے عراقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ایاد علاوی کی غزہ اور فلسطین سے متعلق افترا پردازی کی تحقیقات کرے کیونکہ ان کا بیان فلسطینیوں کے بجائے صہیونی دشمن کی حمایت کرنے مترادف ہے۔

متعلقہ عنوان :