ماڈل ٹائون ڈویژن پولیس کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری

ڈکیت و چور گینگ کے 16 ملزمان گرفتار، 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ریکوری

جمعہ 17 مئی 2019 18:15

لاہور۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پرماڈل ٹائون ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹائون ڈویژن عمران احمد ملک کی زیرِنگرانی ماڈل ٹائون ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث175ملزمان گرفتار کر لیے۔

ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث16 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ریکوری کی گئی ۔

(جاری ہے)

ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران 17ملزمان کے قبضہ سی14 پسٹلز،04 رائفلز اور گولیاں برآمد کر لیں۔ منشیات فروشوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 25ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی06 کلوگرام سے زائد چرس، 120 گرام ہیروئن اور290 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

چوری، امانت میں خٰیانت،چیک ڈس آنر سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب18اشتہاری و عدالتی مجرمان کو گرفتارکیاگیا۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران24 ملزمان کو گرفتا ر کر کے ان کے قبضہ سے دائو پرلاکھوں روپے نقدی برآمد کی گئی۔ ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ، کرایہ داری، پتنگ بازی اور لاؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی پر75 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔