Live Updates

علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کی غیر قانونی جائیدادیں قانونی کرانے کیلئے ’’حلال ‘‘ایمنسٹی سکیم لائے ہیں ،مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایمنسٹی سکیم سے علیمہ باجی پہلے ہی فائدہ اٹھاچکی ، عمران صاحب نے ان کو جیل میں نہیں ڈالا، ترجمان مسلم لیگ (ن)

جمعہ 17 مئی 2019 18:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کی غیر قانونی جائیدادیں قانونی کرانے کیلئے ’’حلال ‘‘ایمنسٹی سکیم لائے ہیں ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایمنسٹی سکیم سے علیمہ باجی پہلے ہی فائدہ اٹھاچکی ، عمران صاحب نے ان کو جیل میں نہیں ڈالا ۔

جمعہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم اور ان کی ہمشیرہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب کو شاباش اور علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کو نئی ایمنسٹی سکیم پر مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔ انہوںنے کہا کہ عمران صاحب نے علیمہ باجی کو سلائی مشینوں اور جہانگیر ترین کو مالی اور باورچیوں سے کمائی ہوئی غیر قانونی جائیداد کو قانونی کرنے کا ایک اور موقع دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے ایمنسٹی سکیم میں علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کا غیر قانونی جائیداد قانونی کرانے کا ایک اور موقع دیدیا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ’حلال‘ ایمنسٹی سکیم لائے ہیں تاکہ علیمہ باجی اور جہانگیر ترین اپنی غیرقانونی جائیدادوں کو ایک بارپھر حلال کرالیں ۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی ایمنسٹی سکیم میں عوامی نمائندے اور ان کے بیوی، بچے، بہن بھائی فائدہ نہیں اٹھا سکتے تھے ۔

انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی ’حلال سکیم‘ میں دانستہ یہ شق نکال دی گئی، عوامی نمائندوں کے بیوی، بچے، بہن بھائی بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں تاکہ علیمہ باجی ایک مرتبہ پھر فیضیاب ہوسکیں ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کی ایمنسٹی سے اب سب سے زیادہ وہ اور ان کے دائیں بائیں بیٹھے چور فائدہ اٹھائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے پارلیمنٹ سے ایمنسٹی سکیم کی تفصیلات چھپائیں کیونکہ اپنی غیر قانونی بے نامی جائیدادیں قانونی کروانی تھیں ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ایمنسٹی سکیم علیمہ باجی، جہانگیر ترین اور اپنے دوستوں اور وزراء کی سہولت کے لئے لائے ہیں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اپنی باجی اور بچوں کے نام پر اپنی تمام بے نامی جائیداد حلال کرانے کے لئے ایمنسٹی لے کر آئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایمنسٹی سکیم سے علیمہ باجی پہلے ہی فائدہ اٹھاچکی لیکن عمران صاحب نے ان کو جیل میں نہیں ڈالا ۔ انہوںنے کہاکہ عوام ایک ہی ’’تبدیلی‘‘ چاہتے ہیں کہ اللہ تعالی اس ’’تبدیلی‘‘ سے نجات مل جائے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات