پنجاب کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے 14اگست تک گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان

جمعہ 17 مئی 2019 18:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا، تمام سکولوں میں یکم جون سے 14اگست تک چھٹیاں ہوں گی۔

(جاری ہے)

اس بات کا اعلان صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے گزشتہ روز اساتذہ کے تبادلوں کے حوالے سے نیا آن لائن سسٹم متعارف کروانے کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں1 جون سے لیکر 14اگست تک رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :