وارث خان پولیس نے منشیات فروشی اور پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 4ملزمان کوگرفتارکرلیا

جمعہ 17 مئی 2019 18:55

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2019ء) تھانہ وارث خان پولیس نے منشیات فروشوں اور پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 15لیٹر شراب ، 20پتنگیںاور 4عدد ڈوریں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس نے توقیر سے 10لیٹر شراب،محمد علی سے 5لیٹر شراب،ارسلان سے 10پتنگیںاور 2ڈوریںاور بختاور سے 10پتنگیں اور 2ڈوریں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔