د*کرس پریٹ کی منگیتر کیتھرین شوارزینیگر ان کی سابقہ بیوی کی معترف نکلیں

جمعہ 17 مئی 2019 20:35

ؑلاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2019ء) ہالی وڈ اداکار کرس پریٹ کی منگیتر کیتھرین شوارزینیگر ان کی سابقہ بیوی اینا فارس کی معترف نکلیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق کیتھرین شوارزینیگر نے اپنے ایک انٹرویوی کے دوران اپنے منگیتر کرس پریٹ کی سابقہ بیوی اینا فارس کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اینا فارس نے جتنا بھی کام کیا ہے وہ مجھے بہت پسند ہے اور وہ یقینا اپنے کام میں ماہر ہیں جبکہ ان سے سیکھنا میرے لئے ایک بہت بڑا تحفہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں بہت سے عظیم لوگ موجود ہیں جن سے میں نے اپنی زندگی کے مختلف ادوار میں بہت کچھ سیکھا ہے اور اینا فارس ایسی ہی عظیم شخصیت ہیں جنہیں میں میں دیکھنا چاہتی ہیں۔ واضح رہے کہ کرس پریٹ اور اینا فارس نے گزشتہ سال نومبر میں اپنی راہیں جدا کیں لیکن وہ آج بھی اچھے دوست ہیں جبکہ ان کا ایک 6سالہ بیٹا جیک ہے۔

متعلقہ عنوان :