سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت میں عدالت نے ڈی جی رینجرز،محکمہ داخلہ اور دیگر حکام سے انتیس مئی تک جواب طلب کر لیا

جمعہ 17 مئی 2019 20:35

jکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2019ء) سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت میں عدالت نے ڈی جی رینجرز،محکمہ داخلہ اور دیگر حکام سے انتیس مئی تک جواب طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ضلع سینٹرل کے مکین محمد صادق کی گمشدگی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے وفاقی حکومت سمیت، ڈی جی رینجرز، محکمہ داخلہ کے سیکریٹری و دیگر حکام کو نوٹس جاری کر دیئے۔

عدالت نے حکام سے انیتس مئی کو جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں محمد صادق کی بازیابی کیلئے ان کی اہلیہ صغرا نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صادق کو گیارہ مئی کورینجرز اہلکاروں نے گھر سے اٹھایا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل محمد صادق کے بیٹے محمد اشرف کو دوہزار اٹھارہ میں اٹھایا گیا۔ بیٹے کی بازیابی کے لئے محمد صادق نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جبکہ اشرف نے بازیابی کے بعد ہائیکورٹ میں حراسمنٹ کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ دونوں درخواستیں زیر سماعت ہیں۔سندھ ہائی کورٹ میں ایک ہی خاندان کی جانب سے تیسری درخواست ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔#