م*اٹلی اور مالی میں تیز بارشوں نے تباہی مچا دی،مختلف واقعات میں پندرہ افراد ہلاک

جمعہ 17 مئی 2019 20:35

% روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2019ء) یورپی ملک اٹلی اور افریقی ملک مالی میں تیز بارشوں نے تباہی مچا دی، مالی میں مختلف حادثات میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے علاقے لیوینیو میں شدید بارش اور ڑالہ باری ہوئی جس سے علاقے کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔دوسری جانب افریقی ملک مالی کے دارالحکومت بماکو میں بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال میں 15 افراد ہلاک ہوگئے ، جبکہ شہر کے کئی علاقے اب بھی زیر ا?ب ہیں۔امریکی ریاست ٹیکساس میں پانی کے تیز بہاو? سے ڈیم کا ایک حصہ ٹوٹ گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔