ق* عراق ائیرویز کا 2011 کے بعدپہلی بار شام کے لیے اپنی پروازیں بحال کرنے کا اعلان

جمعہ 17 مئی 2019 20:36

Qبغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2019ء) عراق کی قومی فضائی کمپنی نے شام کے دارالحکومت دمشق کے لیے 2011 کے بعد پہلی مرتبہ اپنی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

عراقی ائیرویز کے ترجمان لیث الربیع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہفتے کے روز سے بغداد اور دمشق کے درمیان پروازیں دوبارہ شروع کی جارہی ہیں اور فی الوقت ہفتے میں دونوں شہروں کے درمیان صرف ایک پرواز چلائی جائے گی۔

واضح رہے کہ عراقی ائیرویز نے بھی دوسرے ممالک کی فضائی کمپنیوں کی طرح شام میں 2011 کے اوائل میں صدر بشارالاسد کے خلاف عوامی احتجاجی تحریک کے آغاز کے بعد اپنی پروازیں بند کردی تھیں اور اب اس نے شام میں زمینی صورت حال قدرے بہتر ہونے اور شامی فوج کے باغیوں کے زیر قبضہ بہت سے علاقوں پر دوبارہ کنٹرول کے بعد اپنی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا

متعلقہ عنوان :