پ* کمشنر پنجاب ایمپلائز شوشل سکیورٹی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

ض*لاہور ہائی کورٹ نے کمشنر ثاقب منان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

جمعہ 17 مئی 2019 20:36

D لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2019ء) لاہور ہائی کورٹ نے کمشنر پنجاب ایمپلائز شوشل سکیورٹی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر کمشنر ثاقب منان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔مسٹر جسٹس شاہد کریم نے سوشل سکیورٹی افسر رضوان اکرم بیگ کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کا موقف ہے کہ اس کا تقرر 5 سال کے لیے کیا گیا بعدازاں اس میں توسیع دی جاتی رہی۔عدالت کے حکم کے باوجود اس کو توسیع نہیں دی جا رہی۔ عدالت کے 13ستمبر 2018 کی پاسداری نہیں کی جا رہی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے ۔