رمضان پیکج کے تحت سکھر ریجن کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر تمام اشیاء ضروریہ وافر مقدار میں فراہم کر دی گئی ہیں ، ذونل مینجر علی گل بھٹو

جمعہ 17 مئی 2019 20:36

(سکھر (آن لائن) یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان سکھر کے ذونل مینجر علی گل بھٹو نے کہا ہے کہ رمضان پیکج کے تحت سکھر ریجن کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر تمام اشیاء ضروریہ وافر مقدار میں فراہم کر دی گئی ہیں ، عوام حکومت کی جانب سے دی جانیوالی سبسڈی اور سہولیات سے بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر انکے ہمراہ ریجنل مینجر سکھر لطیف اللہ شیخ اور دیگر ایریا مینجر بھی موجود تھے علی گل بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کیلئے رمضان پیکج کا اعلان کیا تھا سکھر زون کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا ، چاول ، گھی ، چینی و دیگر ضروری اشیاء وافر مقدار میں موجود ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بعض مفاد پرست عناصر کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز کے خلاف دیئے گئے اخباری بیانات میں کوئی حقیقت نہیں ہے ہم نے کمشنر سکھر رفیق احمد برڑو ، ڈپٹی کمشنر غلام مرتضیٰ شیخ اور مئیر سکھر ارسلان شیخ کے تعاون سے ریلوئے گرائونڈ میں بھی بچت بازار میں بھی تمام اشیاء فراہم کی ہیں اور یہ سلسلہ چاند رات تک جاری رہے گا انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے یوٹیلٹی اسٹورز کے بارے میں کوئی بھی شکایات ہو تو زونل آفیسر یا متعلقہ عملے سے رجوع کریں ۔

#

متعلقہ عنوان :