ض*ہماری کوشش ہے کہ سپورٹس فیڈریشنز کھیلوں میں ماضی کی کمزوریوں کو دور کرکے کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکیں،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین آغا حسن بلوچ کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 17 مئی 2019 20:37

q اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2019ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین ا?غا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ سپورٹس فیڈریشن کھیلوں میں ماضی کی کمزوریوں کو دور کرکے کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ ہاکی، کرکٹ، فٹ بال اور دیگر کھیلوں میں کارکردگی کو بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ہاکی اور کرکٹ کے مسائل پر بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کا اجلاس جولائی کے دوسرے ہفتے لاہور میں ہو گا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین، ایم ڈی کو بھی بلایا گیا ہے اور اسی ہفتے ہاکی کی کارکردگی پر بھی اجلاس ہو گا جس میں ہاکی کے تمام مسائل جن میں عالمی کپ میں مایوس کن کارکردگی، فنڈز، شہباز احمد سنیئر کے استعفیٰ سمیت دیگر مسائل زیر بحث لائے جائیں گے۔ ا?غا حسن بلوچ نے کہا کہ کمیٹی ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کرتی رہے گی