س*تحریک لبیک PP128جھنگ کے ٹکٹ ہولڈر مہر ظہور حسین سپرا کی مسلم لیگ میں شمولیت

ذ* چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

جمعہ 17 مئی 2019 20:37

۰ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2019ء) تحریک لبیک جھنگ صوبائی حلقہ128کے ٹکٹ ہولڈر مہر ظہور حسین سپرا نے پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کامل علی آغا سے مسلم لیگ ہائوس میں ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کامل علی آغا نے ان کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے دروازے تمام ساتھیوں کیلئے ہر وقت کھلے ہوئے نئی شامل ہونے والے پارٹی کا اثاثہ ہیں ہم تمام نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہیں گے اور انہیں پارٹی میں عزت و احترام فراہم کیا جائے گا۔