Live Updates

/ اپوزیشن جماعتیں جمہوریت کی بات کرتی ہیں لیکن بلوچستان میں گزشتہ حکومتوں کا رویہ بالکل مختلف تھا،لیاقت شاہوانی

۳پی ایس ڈی پی سے 2500جعلی اسیکمات خارج کی گئی ہیں ،اپوزیشن زور ڈال رہی ہے ان سکیموں کیلئے پیسے دیئے جائیں ق*گزشتہ حکومت نے جاتے جاتے بجٹ کی بجائے آئندہ حکومت کیلئے بارودی سرنگیں بچھائیں ہ* کوئٹہ میں اپوزیشن کی شٹرڈاون کی کال تھی،حسب معمول جمعہ کو کوئٹہ میں 90 فیصد دکانیں بند ہوتی ہیں،کچھ دکانوں کو زبردستی بند کرایا گیا جس کی مذمت کرتا ہوں،ترجمان بلوچستان حکومت کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس

جمعہ 17 مئی 2019 20:38

/ اپوزیشن جماعتیں جمہوریت کی بات کرتی ہیں لیکن بلوچستان میں گزشتہ حکومتوں ..
ٖاسلام آباد/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2019ء) بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اپوزیشن جماعتیں جمہوریت کی بات کرتی ہیں۔لیکن بلوچستان میں گزشتہ حکومتوں کا رویہ بالکل مختلف تھا۔پی ایس ڈی پی سے 2500جعلی اسیکمات خارج کی گئی ہیں ،اپوزیشن زور ڈال رہی ہے کہ ان سکیموں کیلئے پیسے دیئے جائیں۔

گزشتہ حکومت نے جاتے جاتے بجٹ کی بجائے آئندہ حکومت کیلئے بارودی سرنگیں بچھائیں۔اپوزیشن نے آج کوئٹہ میں شٹرڈاون کی کال دی تھی،ب معمول جمعے کو کوئٹہ میں 90 فیصد دکانیں بند ہوتی ہیں۔کچھ دکانوں کو زبردستی بند کرایا گیا جس کی مذمت کرتا ہوں۔ماضی میں کرپشن کی وجہ سے بلوچستان پسماندہ رہاوزیراعلیٰ بلوچستان کا کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرنس ہے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن خوفزدہ ہے۔18 نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہزار آسامیوں کو پچھلی حکومتیں ایڈورٹائز نہ کر سکی۔موجودہ حکومت نے 3ماہ میں 15ہزار آسمایاں ایڈورٹائز کر دیں۔۔تعیناتیاں میرٹ پر ہوں گی۔کسی دور میں آسامیاں فروخت کی جاتی تھیں اب وہ کلچر نہیں چلے گا، اسے ختم کر دیاایسے شخص انسان کا گوشت کھاتے ہیں۔

پہلے بلوچستان کا سی ایم 60 فیصد فنڈ اپنے ضلعے کو منتقل کر دیتے تھے۔ہر ضلعے میں 2 سے 5 میگا پروجیکٹ شروع کریں گے بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے نئی نوکریاں لائیں گے۔سی پیک کے تحت 2 اکنامک زون بنائیں گے۔وزیر اعظم کے وژن کے ساتھ وزیراعلیٰ کمٹڈ ہیںعمران خان جس طرح پنجاب کے ہی حکومت کو اپنا سمجھتے ہیں ہم بھی اتحادی حکومت ہیں۔عمران خان جس طرح دیگر صوبوں میں ترقیاتی سکیمیں دے رہے ہیں بلوچستان میں بھی ایسا کریں گے۔

عمران خان سمجھتے ہیں کہ وزیراعلی کی پرفارمنس بہترین ہے۔نواز شریف حکومت نے سی پیک کو گوادر اور حبکو تک محدود رکھا۔سی ایم ڈویلپمنٹ یونٹ ہے۔سوشل میڈیا کو بہت زیادہ مانیٹر کر رہے ہیں۔سی ایم اپنے وٹس ایپ گروپ میں وزرا کے ساتھ ہر وقت رابطے میں رہتے ہیں۔بلوچستان کی بیوروکریسی میں کیپیسٹی کا مسئلہ ہے۔چیف سیکرٹری نے افسران سے کہا ہے کہ ویب پورٹل والی شکایات پر عمل کیا جائے۔

بلوچستان میں 232 یوٹیلٹی سٹورز میں کوئی چیز نہیں۔ہم نے اپنے طور پر رمضان بازار شروع کیے ہیں۔پلاننگ کمیشن کی میٹنگ میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔پلاننگ کمیشن نے ہماری سکیموں کو سرد مہری سے لیا۔بلوچستان میں مسائل زیادہ ہیں۔پقنی اور روزگار کے مسائل ہے بلوچستان کی ٹوٹل ڈویلپمنٹ بجٹ 40 ارب ہے۔سی پیک کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں، حالات خراب کیے جا رہے ہیں سی پیک میں ہمارا حصہ بڑھایا جائے۔

سی پیک خوشحالی کا پروجیکٹ ہے۔افغانستان میں بھارت کی پراگسی گورنمنٹ بیٹھی ہے۔مودی حکومت پاکستان کے خلاف ہے۔ہماری حکومت آنے کے بعد 98 ف coیصد لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بہترین ہوئی۔ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے بہترین کام کر رہے ہیں۔جہاں جہاں انٹیلی جنس رپورٹس آئیں گی، وہاں ایکشن لیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات