پاک بحریہ کے دو کموڈورز کی رئیر ایڈمرل کے عہدے پر اعزازی ترقی دے دی گئی

جمعہ 17 مئی 2019 20:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) پاک بحریہ کے کموڈور شیخ عمران ناصر اور کموڈور محمد ارشد جاوید کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر اعزازی ترقی دے دی گئی۔ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی) کے مطابق ریئر ایڈمرل شیخ عمران ناصر نے 1986 میں پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کی۔ آپ پاکستان نیوی وار کالج لاہو ر اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیںاور مختلف کمانڈ اینڈ سٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

آپ کی نمایاں کمانڈ اینڈ سٹاف تقرریوں میں کمانڈنگ آفیسر 333 اور 222 ایوی ایشن اسکوارڈن، پاکستان نیوی وار کالج لاہورکے چیف انسٹرکٹر اور ڈپٹی کمانڈنٹ، اور نیول ہیڈ کوارٹرز میںڈائریکٹر نیول ایوی ایشن کی تقرریاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فی الوقت، آپ ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف ویلفئیر اینڈ ری ہیبیلیٹیشن کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔آپ کی غیر معمولی پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں ستارہِ امتیاز( ملٹری) سے نوازا گیاہے۔

رئیر ایڈمرل محمد ارشد جاوید نے 1989 میں پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کی۔ آپ پاکستان نیوی وار کالج لاہور ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور ڈیفنس سروسز کمانڈ اینڈ سٹاف کالج بنگلہ دیش کے گریجویٹ ہیں۔ آپ نے برطانیہ سے ایڈوانس ہائیڈروگرافک کورس اور جاپان سے جی ٹی سی ہائیڈروگرافک کورسزکئے ہیں۔ آپ کی نمایاں مختلف کمانڈ اور سٹاف تقرریوں میں پاک بحریہ کے دوجہازوںکے کمانڈنگ آفیسر ، ڈائریکٹر ہائیڈرو گرافی اور کمانڈر اوگزلری اسکواڈرن 21 کی تقرریاں شامل ہیں۔

آپ پیرس میں ایگزیکٹیو کونسل آف انٹرگورنمنٹل اوشنوگرافک کمیشن کے ممبر بھی رہ چکے ہیں۔ فی الوقت، آپ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشیز ( نیوی) کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔آپ کی غیر معمولی پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں ستارہِ امتیاز سے نوازا گیاہے۔ن