ریما خان اب تیزاب گردی کا شکار خواتین کے بارے میں آگاہی دیں گی

جمعہ 17 مئی 2019 20:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) پاکستانی فلمی صنعت کی خوبرو اداکارہ ریما خان پاکستان میں تیزاب گردی اور مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگانے والے واقعات کے پھیلاؤ اور اس کی روک تھام کیلئے موثر قانون سازی کرنے کی ضرورت کے بارے میں آگاہی دیں گی۔وہ کراچی کی ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) کی خیر سگالی سفیر بن گئی ہیں۔

ایک ایمبیسڈر کی حیثیت سے ریما نے یہ اعزاز پانے کی خوشی میں ایک این جی او سے وابستہ افراد اور اس پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین کے ساتھ گزارا۔

(جاری ہے)

ریما خان نے اسمائیل اگین فائونڈیشن کی سربراہ مسرت مصباح کے کام اور تیزاب گردی اور مٹی کا تیل چھڑکنے کے واقعات سے متاثر ہونے والی خواتین کی مدد کو سراہا۔مسرت مصباح کی این جی او ان حملوں کا شکار خواتین کی سرجری کروانے میں معاونت فراہم کرتی ہے اور انہیں سماجی نفسیات کی مددا ور ہنر کی تربیت دیتی ہے تا کہ وہ مالی طور پر خود مختار ہوسکیں۔

ریما خان پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کے بعد امریکا منتقل ہوگئی تھیں اور ان کے پاس شادی کے بعد امریکی شہریت بھی ہے۔حال ہی میں ریما خان صدارتی تمغہ حسن کارکردگی وصول کرنے کے لیے شوہر کے ہمراہ پاکستان بھی آئی تھیں۔