ہم نے تہیہ کررکھا ہے عوام کو بھکاری نہیں بنائیں گے ،انکے پیروں پر کھڑا کریں گے، فیصل واڈا

بے روز گار نوجوانوں کو بلاامتیاز قرضے دیئے جائیں گے چاہے وہ کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتاہو تمام لوگوں کو بلاسود قرضے دیئے جائیں گے جو آج قرضہ لینے والا ہے وہ قرضہ دینے والا بن جائے گا،وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا بلدیہ ٹائون میں نوجوانوں کو روزگاری کی فراہمی کے لئے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

جمعہ 17 مئی 2019 21:15

ہم نے تہیہ کررکھا ہے عوام کو بھکاری نہیں بنائیں گے ،انکے پیروں پر کھڑا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا نے کہا ہے کہ ہم نے تہیہ کررکھا ہے کہ ہم عوام کو بھکاری نہیں بنائیں گے بلکہ ان کے پیروں پر کھڑا کریں گے بے روز گار نوجوانوں کو بلاامتیاز قرضے دیئے جائیں گے چاہے وہ کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتاہو تمام لوگوں کو بلاسود قرضے دیئے جائیں گے،جو آج قرضہ لینے والا ہے وہ قرضہ دینے والا بن جائے گا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے حلقہ بلدیہ ٹائون میں نوجوانوں میں روزگارکی فراہمی کے حوالے سے تین کروڑ روپے کے چیک تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ اخوت نامی فلاحی ادارے کے تحت ہم کراچی اور پاکستان کی سطح پر قرضے راہم کریں گے۔بلدیہ ٹان جو کہ میرا حلقہ انتخاب ہے یہاں ہر ماہ سو سے چار سو لوگوں کو چیک تقسیم کئے جائیں گے،اس کے علاوہ اپنے حلقہ میں اپنی مدد آپ کے تحت لڑکوں اور لڑکیوں کا اسکول شروع کر رہا ہوں اس کی اجازت لینے کے لئے مجھے چار ماہ لگ گئے اور اپنے حلقہ میں ڈسپنسری کھولنے کی اجازت بھی مل گئی ہے۔

(جاری ہے)

میں بلدیہ میں پانی کا مسئلہ بھی حل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ فیصل واڈا نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاستدان نے جو کام نہیں کیا وہ آج ہم کرنے جارہے ہیںہم خالصتا عوام کی خدمت کرنے کے جزبہ سے کام کر رہے ہیںجن لوگوں نے غریبوں کا حق مارا ہے میں ان کا پیچھا کرتا رہوں گا۔وفاقی وزیر لوگ میرے پیچھے پڑے رہتے ہیں سوشل میڈیا پر میرا مذاق اڑاتے ہیں لیکن مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انھوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم جن لوگوں کو قرض دے رہے ہیں وہ کل دوسروں کی مدد کریں گے۔ہم عوام کو بھکاری نہیں بنائیں گے بلکہ ان کے پیروں پر کھڑا کریں گے۔