ڈالر کی قیمت میں اضافہ ملک کے خلاف عالمی سازش ہے، شیخ رشید احمد

حکومت دو سال میں موجودہ بحران سے نکل آئیگی، پیپلزپارٹی نے سندھ کو ایڈز ستان بنا دیا ہے، فالودے والے اور پاپڑ والے کے اکائونٹس کی سزا پوری قوم کو بھگتنا پڑ رہی ہے، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 17 مئی 2019 21:20

ڈالر کی قیمت میں اضافہ ملک کے خلاف عالمی سازش ہے، شیخ رشید احمد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ملک کے خلاف عالمی سازش ہے حکومت دو سال میں موجودہ بحران سے نکل آئے گی، پیپلزپارٹی نے سندھ کو ایڈز ستان بنا دیا ہے، فالودے والے اور پاپڑ والے کے اکا?نٹس کی سزا پوری قوم کو بھگتنا پڑ رہی ہے، جمعہ کو یہاں قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ آصف زرداری سے درخواست ہے کہ وہ لاڑکانہ کی طرف دیکھیں، سندھ کو ایڈزستان بنا دیا گیا ہے، لاڑکانہ میں ہزاروں افراد نے ایچ آئی وی پازیٹو آ رہی ہے ایسا اگر ایتھوپیا، کانگو یا اس سے بھی گئے گزرے ملک میں واقع ہوتا تو وہاں کے حکمران ڈوب کر مر جاتے اور یہ فخر سے کہتے ہیں کہ میرے خلاف 36 مقدمات ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے بعد آصف زرداری بھی یہی چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ شہباز شریف والا فارمولا اپنایا جائے لیکن ایسا نہیں ہوگا، ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ دار آصف علی زرداری اور نوازشریف کی حکومتیں ہیں، ڈالر کی قدر میں اضافہ اور مہنگائی گذشتہ حکومت کی طرف سے لئے گئے قرضوں کی وجہ سے ہے، اپوزیشن تحریر چلانا چاہتی ہے تو شوق سے چلائے یہ ان کا حق ہے، انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور ڈالر کی قیمت کے بعد ملک میں اس وقت جو حالات ہیں یہ انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے، حکومت دو سال میں اس بحران سے نکل آئے گی، شریف برادران اور زرداری قوم کا پیسہ واپس کر دیں تو اور بات ہے لیکن اگر یہ سوچ رہے ہیں کہ ان سے کرپشن کا سوال نہ پوچھا جائے تو ایسا نہیں ہو سکتا، پوری قوم فالودے والے اور پاپڑ والوں کے جعلی اکا?نٹس کی سزا بھگت رہی ہے، حالات ایسے ہی رہے تو ملک میں خانہ جنگی ہونے کا خدشہ ہے، سب سے پہلے یہی لوگ پکڑ میں آئیں گے، شیخ رشید احمد نے کہا کہ فریٹ ٹرینوں میں اضافہ کیا ہے، فریٹ ٹرینوں کی تعداد کو 20 تک لے جائیں گے۔

۔۔طارق ورک