Live Updates

پاکستان کیلئے خصوصی تحفہ، اماراتی ولی عہد نے سینکڑوں پاکستانی قیدیوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا

متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں قید 572 پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، اعلان پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شہزادہ محمد بن زید کیلئے شکریہ کا خصوصی پیغام

muhammad ali محمد علی جمعہ 17 مئی 2019 21:31

پاکستان کیلئے خصوصی تحفہ، اماراتی ولی عہد نے سینکڑوں پاکستانی قیدیوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2019ء) پاکستان کیلئے خصوصی تحفہ، اماراتی ولی عہد نے سینکڑوں پاکستانی قیدیوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے سینکڑوں پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں قید 572 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کیلئے اماراتی ولی عہد شہزادہ محمد بن زید کی جانب سے خصوصی حکم جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات میں 572 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کرنے پر وزیراعظم عمران خان نے اماراتی ولی عہد شہزادہ محمد بن زید کا شکریہ ادا کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے 572 پاکستانی قیدی رہا کرنے پر وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد شہزادہ محمد بن زید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات حکومت کے اس جذبہ کی قدر کرتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات حکومت کا یہ اقدام دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی سعودی عرب میں قید ہزاروں پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ سعودی ولی عہد نے دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر اس بات کا اعلان کیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات