Live Updates

نواز شریف کا بیانیہ آئین و قانون کی بالادستی، عوام کی فلاح و بہبود، ملک کی معاشی ترقی پر مبنی ہے اس کے علاوہ کوئی بیانیہ نہیں‘مریم اورنگزیب

شہباز شریف کے کچھ ٹیسٹ باقی ہیں جن کے مکمل ہوتے ہی و ہ جلد واپس آجائیں گے ،ملک میں جاری مہنگائی کی لہر اور ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے حوالے سے (ن) لیگ عوام کے ساتھ کھڑی ہے‘میڈیا سے گفتگو

جمعہ 17 مئی 2019 22:00

نواز شریف کا بیانیہ آئین و قانون کی بالادستی، عوام کی فلاح و بہبود، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کا بیانیہ آئین و قانون کی بالادستی، عوام کی فلاح و بہبود، ملک کی معاشی ترقی پر مبنی ہے، اس کے علاوہ کوئی بیانیہ نہیں، شہباز شریف کے کچھ ٹیسٹ باقی ہیں جن کے مکمل ہوتے ہی ان کی جلد واپسی ہو گی،ملک میں جاری مہنگائی کی لہر اور ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری کی جانب سے دئیے گئے افطار ڈنر اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ نے کہاکہ ملک میں جاری مہنگائی کی لہر اور ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے حوالے سے مسلم لیگ ن عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور اسی لئے 20 مئی کو پارٹی کا اجلاس بلایا گیا ہے جس میں عید الفطر کے فوری بعد حکومت کے خلاف احتجاج یا تحریک چلانے کا فیصلہ کیا جائے گا جبکہ اس اجلاس میں مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت ساری قیادت شریک ہو گی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں مریم نواز کی بلاول بھٹو سمیت کسی اپوزیشن رہنما کے ساتھ فی الحال ملاقات شیڈول نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ، پیپلز پارٹی کے بعد اب خود پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کی جانب سے نیب قوانین میں تبدیلی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جو خوش آئند ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب قوانین میں تبدیلی ہمارے دور میں ہو جانی چاہیئے تھی لیکن اس دور میں19، 19 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ، مہنگائی کے خاتمے اور شرح نمو میں بڑھوتی ہماری ترجیحات تھیں جس کی وجہ سے نیب قوانین کی تبدیلی نہیں کی جا سکی۔

مریم اورنگزیب نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مریم نواز کو پارٹی جو بھی ذمہ داری دے گی، وہ نبھائیں گی۔ اس سے پہلے بھی مریم ملک و قوم اور آئین و قانون کی بالادستی کے لئے کھڑی ہوئی تھیں۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومت پہلے نواز شریف اور شہباز شریف سے خائف تھی اور اب وہ مریم نواز سے خائف ہے۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف کا بیانیہ آئین و قانون کی بالادستی، عوام کی فلاح و بہبود، ملک کی معاشی ترقی پر مبنی ہے، اس کے علاوہ کوئی بیانیہ نہیں، شہباز شریف کے کچھ ٹیسٹ باقی ہیں جن کے مکمل ہوتے ہی ان کی جلد واپسی ہو گی۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی تنظیم نو گراس روٹ لیول تک کی جا رہی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات