چودھری شجاعت حسین، پرویز الہی اور مونس الہی کا قمرزمان کائرہ کے بیٹے کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 17 مئی 2019 22:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2019ء) مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی، ارکان قومی اسمبلی چودھری مونس الہی اور چودھری سالک حسین نے پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کے بیٹے کے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔