Live Updates

معاشی ٹیم کی ناکامی کا ذمہ دار اکیلا عمران خان نہیں ہوگا، حامد میر

معاشی ٹیم اکیلے عمران خان کی نہیں، بلکہ مشاورت سے آئی ہے، اگر اب ریاستی ادارے عمران خان کی مدد نہیں کریں گے تو ملبہ وزیراعظم پر نہیں ڈال سکیں گے۔ سینئر تجزیہ کار حامد میر کا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 17 مئی 2019 22:16

معاشی ٹیم کی ناکامی کا ذمہ دار اکیلا عمران خان نہیں ہوگا، حامد میر
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مئی 2019ء) سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ معاشی ٹیم کی ناکامی کا ذمہ دار اکیلا عمران خان نہیں ہوگا، معاشی ٹیم عمران خان کی نہیں ، بلکہ مشاورت سے آئی ہے، اگر اب ریاستی ادارے عمران خان کی مدد نہیں کریں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ شیخ ، رضا باقر اور شبر زیدی پر مشتمل معاشی ٹیم عمران خان کی نہیں ، بلکہ مشاورت سے آئی ہے، اگر اب ریاستی ادارے عمران خان کی مدد نہیں کریں گے، اور معاشی ٹیم ناکام ہوجاتی ہے، تو اکیلا عمران خان ذمہ دار نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پھر باقی بھی ذمہ دار ہوں گے اور عمران خان خود بتائے گا۔حامد میر نے کہا کہ ملٹری لیڈرشپ معاشی ناکامی کی ذمہ داری عمران خان پر اس لیے بھی نہیں ڈال سکتی کہ معاشی ٹیم عمران خان اور سب کے صلاح مشورے سے آئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کو چاہیے کہ اپنا نیا بیانیہ لیکر آئے ، ابھی تک وہ فواد چودھری کا بیانیہ لیکر چل رہی ہیں، کہ 21ہزار ارب قرض چڑھا دیاوغیرہ۔

توان کو چاہیے کہ وہ اپنا بیانیہ پیش کرے۔ ورنہ فارغ ہوجائے گی، کیونکہ فواد چودھری کا بیانیہ پٹ چکا ہے۔پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان اور اسٹاک مارکیٹ میں مزید مندی کو پیش نظر وفاقی حکومت متحرک ہوگئی ہے۔ ڈالر کی قدر گزشتہ روز میں 7روپے بڑھ گئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 151روپے کا ہوگیا ہے۔ وفاقی مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے وفد نے ملاقات کی۔

مشیرخزانہ حفیط شیخ نے اسٹاک ایکسچینج حکام کو مارکیٹ کوسنبھالنے کے تمام اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سٹاک مارکیٹ کی بہتری کیلئے نیشنل انویسمنٹ ٹرسٹ کے ذریعے 20 ارب روپے کا فنڈ فراہم کیا جائے گا۔ مزید برآں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر15 ہزار894 اعشاریہ 4 ملین ڈالر ہیں۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 10 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بنک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 138 ملین روپے کی کمی کے بعد 8.845 ارب ڈالر رہا۔اس وقت میں مجموعی سیال (لیکوئیڈ ) زرمبادلہ کے ذخائرر15 ہزار894 اعشاریہ 4 ملین ڈالر ہیں۔کمرشل بنکوں کے پاس مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 7.048 ارب ڈالر ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات