امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی کراچی آمد و مصروفیات

تین روزہ دورے میں مختلف عوامی دعوت افطار میں شر کت کریں گے

جمعہ 17 مئی 2019 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق 3روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں ۔18مئی برو ز ہفتہ کو ضلع وسطی میں مسجد فاروق اعظم نارتھ ناظم آباد بلاک Kمیں عوامی دعوت افطار سے خطاب کریں گے ۔ بعد ازاں حلقہ کراچی کی شب داری میں شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

19مئی بروز اتوار کو سراج الحق فلسظین فائونڈیشن کے پروگرام میں شر کت کریں گے اور بعد نماز عصر مولوی عثمان پارک ،لیاری میں دعوت افطار سے خطاب کریں گے ، اسی شب گلبرگ میں ایک سحری کے پروگرام میں شر کت کریں گے ۔

20مئی بروز پیر بعد نماز عصر ضلع شر قی میں محکمہ موسمیات کے اسٹاپ کے نزدیک عوامی دعوت افطار سے خطاب کریں گے ۔ علاوہ ازیں اسی شب ڈیفنس ویو میں ایک تقریب ِ ختم قرآن میں شر کت کریں گے ۔