ڈاکٹر طاہر القادری کا قمرالزماں کائرہ کے بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 17 مئی 2019 22:50

لاہور۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2019ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمرالزماں کائرہ کے جواں سال بیٹے کی حادثاٹی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ رب العزت مرحوم کی بخشش اور درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے، دریں اثناء سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، جی ایم لک، سہیل رضا و دیگر راہنماؤں نے قمرالزماں کائرہ کے بیٹے کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔