چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی ، مونس الٰہی اور سالک حسین کا قمرالزمان کائرہ سے دلی تعزیت کااظہار

جمعہ 17 مئی 2019 22:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین ، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی،مونس الٰہی ایم این اے اور سالک حسین ایم این اے نے قمر الزمان کائرہ کے صاحبزادے اسامہ قمر کائرہ کے اپنے ایک دوست کے ہمراہ ٹریفک حادثہ میں جاںبحق ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے قمر الزمان کائرہ اور ان کی فیملی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اور ہمارا خاندان آپ کے غم میں برابر کا شریک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جواں سال اسامہ قمر کائرہ کا اچانک اسطرح رخصت ہونا کائرہ فیملی ہی نہیں بلکہ ہر صاحب اولاد کیلئے دلی صدمہ کا باعث ہے ۔ کیونکہ نوجوان بیٹے کی موت سے بڑھ کر کوئی دکھ نہیں ہوتا ۔ مسلم لیگی قائدین نے دعاکی ہے ۔ کہ اللہ تعالیٰ اسامہ کی مغفرت فرمائے اور غمزادہ فیملی کو اتنا بڑا صدمہ برداشت کرنے کیلئے صبر و جمیل عطا فرمائے ۔