گھریلیو سجاوٹ کے ماہر نے مختلف کھانے کی اشیا سےٹوٹے ہوئے فرنیچر کو نیا جیسا بنا ڈالا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 17 مئی 2019 23:28

گھریلیو سجاوٹ کے ماہر نے مختلف کھانے کی اشیا سےٹوٹے ہوئے فرنیچر کو ..

گھریلو سجاوٹ کا چینی ماہر لڑکا  اپنی قابلیت کی وجہ سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا ہے۔یہ لڑکا مختلف گھریلو مسائل گھریلو اشیاء سے ہی ٹھیک کر لیتا ہے۔ اس لڑکے  نے کھانے کی مختلف چیزیں جیسے انسٹنٹ نوڈلز، اوریو کوکیز اور چاول سے ٹوٹے ہوئے فرنیچر کو بالکل نئے جیسا بنا دیا۔
غیر روایتی  اشیاء سے چیزیں مرمت کرنے کے ماہر  31 سالہ شیوبانڈرنگ  کی ویڈیوز چینی سوشل میڈیا پر تو کئی مہینوں سے دھوم مچا رہی ہیں لیکن مغربی میڈیا میں  اسے اس ہفتے ہی مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

گھریلو سجاؤٹ کے اس ماہر کی نوڈلز اور گلیو سے ٹوٹا ہوا سنگ جوڑنے کی ویڈیو مغربی سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوئی ہے۔ایک ویڈیو میں انہیں تمباکو اور گلیو سے فرنیچر ٹھیک کرتے دکھایا گیا ہے جبکہ ایک ویڈیو میں کوکیز اور گلیو سے بینچ کا سوراخ بند کرتے دکھایا گیا ہے۔
شیوبانڈرنگ کے چینی سوشل میڈیا پر تو لاکھوں چاہنے والے ہیں ، امید ہے جلد ہی مغربی سوشل میڈیا پر بھی اُن کے چاہنے والوں کی تعداد بڑھ جائے گی۔


متعلقہ عنوان :