امریکی کانگریس کو آئندہ ہفتے ایران کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی جائے گی

ہفتہ 18 مئی 2019 09:40

واشنگٹن۔ 18مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) امریکی کانگریس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے عہدیداران آئندہ ہفتے ایران کے حوالے سے موقف کے سلسلے میں خصوصی بریفنگ دیں گے۔ اس سے قبل ڈیموکریٹک اور ریپبلکن دونوں جماعتوں کے قانون سازوں نے مزید معلومات کا مطالبہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

کانگریس میں معاونین نے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو، جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل جوزف ڈنفورڈ اور قائم مقام وزیر دفاع پیٹرک شیناہن آئندہ منگل کی شام سینیٹ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

معاونین نے آئندہ ہفتے پومپیو کے ساتھ بریفنگ کی توقع بھی ظاہر کی ہے۔واشنگٹن اور تہران کے درمیان تعلقات اٴْس وقت مزید کشیدہ ہو گئے جب ٹرمپ نے رواں ماہ ایران کی تیل کی برآمدات کو مکمل طور پر روک دینے کی کوشش کا فیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ امریکا نے ایرانی دھمکیوں کے جواب میں خلیج میں اپنے عسکری وجود کو بھی بڑھا دیا ہے۔