بنگلہ دیش میں 2 لاکھ 70 ہزار روہنگیا پناہ گزینوں کو شناختی کارڈ جاری

ہفتہ 18 مئی 2019 11:19

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) بنگلہ دیش میں 2 لاکھ 70 سے زیادہ روہنگیا پناہ گزینوں کو اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی اور بنگلہ دیش حکومت نے شناختی کارڈ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

یو این ایچ سی آر کے ترجمان آندریز ماہسیس نے بتایا کہ میانمار سی2 لاکھ 70 سے زیادہ روہنگیا پناہ گزینوں کو رجسٹر کرکے ایک شناختی کارڈ جاری کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے پناہ گزین ایجنسی اور بنگلہ دیشی حکومت نے مشترکہ طور پر ان شناخت کے کاغذات جاری کیے ہیں۔