Live Updates

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو عوامی مسائل سے دلچسپی نہیں

دونوں جماعتیں صرف اپنے مقدمات کے لئے تحریک کی بات کر رہی ہیں۔ سینئیر صحافی کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 18 مئی 2019 11:49

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو عوامی مسائل سے دلچسپی نہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 مئی 2019ء) : سینیئر صحافی اور تجزیہ نگار حامد میر کا کہنا ہے کہ ملکی بحران کی ذمہ داری عمران خان پر نہیں ڈالی جاسکتی کیونکہ ان کی معاشی ٹیم کی تعیناتی اہم ادارے سے پوچھ کر کی گئی ہے۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق پروگرام میں گفتگو کے دوران حامد میر کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد ہی حکومت کے خلاف احتجاج کا خیال کیوں آیا۔

اپوزیشن سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بھی کئی مرتبہ یوٹرن لیا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں یہ صرف اپنے مقدمات کے لئے تحریک کی بات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بغیر پیپلز پارٹی اور ن لیگ تحریک نہیں چلاسکتیں۔

(جاری ہے)

جب کہ دوسری جانب ایک رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے عید کے بعد حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان کر رکھا ہے لیکن دونوں جماعتوں کو ایک دوسرے کی قیادت پر اعتماد نہیں ہے۔

اسی عدم اعتماد کی وجہ سے دونوں جماعتوں کا حکومت کے خلاف مشترکہ تحریک چلانا مشکل ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماؤں نے حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے بیانات تو جاری کر دیئے ہیں لیکن ان کی مشترکہ تحریک ، مشترکہ لائحہ عمل اور تحریک کی سربراہی کون کرے گا اور اس میں کیا کیا مطالبات شامل ہوں گے ، اس حوالے سے تاحال نہ تو فیصلہ ہوسکا اور نہ ہی تحریک کے لیے کسی تاریخ کا اعلان ہوسکا ۔

ذرائع کے مطابق حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے پاکستان پیپلزپا رٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت متعدد بار اعلان تو کر چکی ہیں لیکن دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے اہم رہنما کسی بھی صورت میں مشترکہ تحریک چلانے کے حوالے سے ایک دوسرے پر اعتماد کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ پاکستان پیپلزپا رٹی کے اندر واضح طور پر اہم رہنما پارٹی اجلاسوں میں اور نجی محفلوں میں یہ کہہ چکے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف تحریک مسلم لیگ ن نہیں چلائے گی، ن لیگ صرف پیپلزپا رٹی کو اپنے ساتھ ملا کر حکومت پر پریشر بنا کر مزید ریلیف لینا چاہتی ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات