مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے پلوامہ میں دوکشمیری نوجوان شہید کر دیے،نوجوانوں کی شہادت پر مظاہرے، انٹرنیٹ سروس معطل

ہفتہ 18 مئی 2019 12:09

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج(ہفتہ) ضلع پلوامہ میں دوکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے بون پورہ پنز گام میں آج صبح سویرے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا ۔

بھارتی فوج نے علاقے میں ایک مکان کو بھی بارودی مواد کے ذریعے تباہ کردیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ نوجوان عسکریت پسند تھے جو فوج کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارے گئے۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔قابض انتظامیہ نے اونتی پورہ اور اسکے ملحقہ علاقوں میں انٹرنیت سروس معطل کر دی ہے۔ دریںا ثنا نوجوانوںکی شہادت پر پنزگام میں زبردست مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ادھر بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد کے علاقے دھرونہ اور سوپور کے علاقے ہتھ لانگو میں بھی تلاشی آپریشن شروع کر دیے ہیں۔انتظامیہ نے سوپور میں بھی انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔