اداکارشمعون عباسی اپنی فلم ’درج‘ کے ساتھ کانزفیسٹیول کا حصہ بنیں گے

فلم رواں سال 11 اکتوبر کو امریکا، برطانیہ، کینیڈا، متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین ، اومان اور قطر میں ریلیز کی جائیگی

ہفتہ 18 مئی 2019 12:23

اداکارشمعون عباسی اپنی فلم ’درج‘ کے ساتھ کانزفیسٹیول کا حصہ بنیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) رواں سال پاکستانی کے باصلاحیت اداکاروہدایت کارشمعون عباسی اپنی فلم ’درج‘ کیساتھ کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے۔فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے کانزفلم فیسٹیول کا آغاز ہوچکا ہے، گزشتہ برس اداکارہ ماہرہ خان نے کانز ریڈ کارپٹ پرپاکستان کی نمائندگی کی تھی جبکہ رواں برس پاکستان کے باصلاحیت اداکارو ہدایت کار شمعون عباسی اپنی فلم ’درج‘ کیساتھ 72 ویں کانز فلم فیسٹیول کا حصہ بنیں گے۔

(جاری ہے)

شمعون عباسی نے یہ خوشخبری اپنے چاہنے والوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کرکے کانز فیسٹیول میں شرکت کی تصدیق کی۔شمعون عباسی کی فلم ’درج‘ رواں سال 11 اکتوبر کو امریکا، برطانیہ، کینیڈا، متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین ، اومان اور قطر میں ریلیز کی جائیگی، تاہم اس فلم کو پاکستان میں ریلیزنہیں کیا جائے گا۔شمعون عباسی نے اپنی فلم کو پاکستان میں ریلیز نہ کرنے کی وجہ پاکستانی ڈسٹری بیوٹرزکو قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ڈسٹری بیوٹرز صرف کمرشل اور مصالحہ فلموں کی قدرکرتے ہیں۔ پاکستانی ڈسٹری بیوٹرز نے جو لگا بندھا معیاربنارکھا ہے میں اس روایت کو اپنی فلم دنیا بھر میں ریلیز کرکے توڑنا چاہتاہوں۔