ادلب میں بڑی فوجی کارروائی میں انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے،جنرل مارک

چڑھائی کی صورت میں ہنگامی انسانی امداد کی فراہمی کا پلان تیار کرنا چاہیے،برطانیہ میں انسانی حقوق امورکے ڈپٹی سیکرٹری

ہفتہ 18 مئی 2019 12:50

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) برطانیہ میں انسانی حقوق امور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مارک لوکوک نے خبردار کیا ہے کہ ادلب میں بڑی فوجی کارروائی میں انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

ایسے میں عالمی برادری کو شامی فوج کی ادلب میں چڑھائی کے موقع پر ہنگامی انسانی امداد کی فراہمی کا پلان تیار کرنا چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں لوکوک کا کہنا تھا کہ فضا سے آبادی پر بیرل بم گرائے جانا خوفناک جارحیت ہے جس کے نتیجے میں بے پناہ جانی نقصان کا اندیشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ادلب پہلے ہی ڈرائونے خواب کی شکل اختیار کر چکا ہے جہاں 80 ہزار افراد کھلے آسمان تلے، میدانوں یا درختوں کے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :