Live Updates

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر کویت روانہ

امیر کویت کی خدمت میں وزیر اعظم عمران خان کا خصوصی خط لیکر حاضر ہونگا، گفتگو

ہفتہ 18 مئی 2019 12:58

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر کویت روانہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر کویت روانہ ہوگئے ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دو روزہ سرکاری دورہ پر کویت روانگی سے قبل اسلام آباد ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو روزہ دورے پر کوئت روانہ ہو رہا ہوں میری وہاں کوئیت کے وزیر خارجہ سے ون آن ون ملاقات ہوگی،بعد ازاں وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہونگے،ان مذاکرات میں کویت کیساتھ ویزہ ایشوز سمیت دیگر دوطرفہ معاملات پر گفتگو ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میں امیر کویت کی خدمت میں وزیر اعظم عمران خان کا خصوصی خط لیکر حاضر ہونگا،یہ دورہ پاکستان اور کوئیت کے مابین دوطرفہ تعلقات میں بہتری کیلئے معاون ثابت ہو گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات