راولپنڈی، 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کی لڑکی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج ، ملزمان گرفتار

ہفتہ مئی 12:58

راولپنڈی، 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کی لڑکی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) راولپنڈی میں تھانہ روات کے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 ملزمان نے 22 سال کی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کر ڈالی ،لڑکی کیساتھ اجتماعی زیادتی کامقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ روات کے ایس ایچ او راجہ اعزاز نے ملزمان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے لڑکی کو گزشتہ رات زیادتی کا نشانہ بنایا۔انہوں نے بتایا کہ زیادتی کا شکار ہونے والی مذکورہ لڑکی ہاسٹل کی رہائشی تھی۔

متعلقہ عنوان :