Live Updates

ملک کے معاشی بحران کے پیش نظرہم سب کو ایک ہوجانا چاہیے، شان شاہد

ہمیں سب کچھ بھلا کر ملک کیلئے کھڑا ہونا چاہئے، فتح کے نصیب ہونے تک ہمیں ہار نہیں ماننی چاہئے، ٹوئٹ

ہفتہ 18 مئی 2019 13:34

ملک کے معاشی بحران کے پیش نظرہم سب کو ایک ہوجانا چاہیے، شان شاہد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) معروف اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ کہ ملک کیلئے جب تک ہمیں فتح نصیب نہیں ہوجاتی تب تک ہمیں ہار نہیں ماننی ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پروزیراعظم اعظم عمران خان کومخاطب کرتے ہوئے اداکار شان نے کہا کہ روپے کی گرتی قدراورڈالر کی بڑھتی قدر نے عوام کے دل میں خوف پیدا کردیا ہے، پاکستان اس وقت معاشی دہشت گردی کا شکارہے، لیکن ہم تب تک اس معاشی بحران کے باعث جنگ سے واپسی کا راستہ اختیار نہیں کریں گے جب تک ہمیں فتح نصیب نہیں ہوجاتی۔

اداکارنے کہا کہ ایسے وقت میں ہمیں متحد رہنے کی ضرورت ہے جب ہمارے ملک و ریاست کو ہماری شدید ضرورت ہے۔ چاہے ہمارا کسی بھی سیاسی جماعت یا اس کی سوچ و فکرسے تعلق ہو، اس سے قطع نظر ہمیں سب کچھ بھلا کرملک کے لیے کھڑا ہونا چاہیے کیونکہ حکومت کو نقصان پہنچا تو ہم سب کو نقصان پہنچے گا۔ توہمیں پاکستان کے مستقبل کے لیے کچھ کرنا چاہئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات