ڈاکٹر شہاب آئیڈیل شوہر ہیں ،انکا ساتھ ملنا میری خوش نصیبی ہے ‘ ریما خان

ْپریکٹیکل لائف آسان نہیں ہوتی ، شوبز اور گھر میں توازن رکھنا ہوتا ہے ‘ انٹر ویو میں گفتگو

ہفتہ 18 مئی 2019 13:34

ڈاکٹر شہاب آئیڈیل شوہر ہیں ،انکا ساتھ ملنا میری خوش نصیبی ہے ‘ ریما ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) نامور اداکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ آج میں جس بھی مقام پر ہوں اس پر اپنے رب کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ،شادی کے بعد شوبز اور گھر میں توازن رکھنا بڑا مشکل کام ہوتا ہے ،ڈاکٹر شہاب آئیڈیل شوہر ہیں اور ان کا ساتھ ملنا میری خوش نصیبی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ریما نے کہا کہ میںنے فلم انڈسٹری میں جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں اور اپنے رب کی شکر گزار ہوں جس نے مجھے یہ اطمینان بخشا۔

انہوں نے کہا کہ پریکٹیکل لائف آسان نہیں ہوتی اور خاص طو پر جب آپ شوبز سے وابستہ ہوں، آپ نے دونوں میں توازن رکھنا ہوتا ہے اور انہیں ساتھ لے کر چلنا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے شوہر کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے اور ڈاکٹر شہاب کا ساتھ ملنا میری خوش نصیبی ہے ۔ بیٹے کی تربیت کیلئے ہر وقت سوچ بچار کرتی رہتی ہوںکیونکہ میں اسے ایک اچھا انسان بنانا چاہتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :