ْوالد صاحب کیساتھ سینما جا کر فلمیں دیکھنے کے بعد اداکاری کا جنون پروا ن چڑھا‘ فردوس جمال

واحد اداکار ہوں جس نے کم عمر ی میں معمر ترین بزرگ کا کردار ادا کیا ‘ پرائیڈ آف پرفارمنس اداکار کی گفتگو

ہفتہ 18 مئی 2019 13:34

ْوالد صاحب کیساتھ سینما جا کر فلمیں دیکھنے کے بعد اداکاری کا جنون پروا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) پرائیڈ آف پرفارمنس اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ میرے دادا کو موسیقی سننے جبکہ والد کو فلمیں دیکھنے کا شوق تھا ، والد کے ساتھ سینما میں جو بھی فلم دیکھتا گھر واپس آ کر مختلف کرداروں کو کاپی کرتا جس پر مجھے بیحد پذیرائی ملتی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں فردوس جمال نے کہا کہ میں نے اپنے والد صاحب کے ساتھ پہلی فلم اداکار آغا طالش کی ’’ سات لاکھ ‘‘ دیکھی تھی اور گھر آ کر اس کے ایک گانے پر اتنا زبردست پرفارم کیا کہ والد صاحب نے میری بے حد تعریف کی جس سے فلمیں دیکھنے اور اداکاری کا جنون بڑھنے لگا۔

فردوس جمال نے کہا کہ میں واحد اداکار ہوں جس نے انتہائی کم عمری میں معمر ترین بزرگ کا کردار ادا کیا تھا اور اسے پرستاروں کی جانب سے بیحد پسند کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :